وزیراعلیٰ پنجاب کا احسن اقدام،ڈیرہ غازی خان میں نادرا رجسٹریشن اسٹیشن قائم
فائل فوٹوڈی آئی خان :ڈیرہ غازی خان کے قبائلی علاقے درگ میں نادرا رجسٹریشن اسٹیشن قائم کردیا گیا،وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ ماضی میں حکمرانوں نے جان بوجھ کر پسماندہ علاقوں کو بنیادی حقوق سے محروم رکھا۔
وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے ڈیرہ غازی خان کے قبائلی علاقے کیلئے احسن اقدام اٹھاتے ہوئے ڈیرہ غازی خان کے قبائلی علاقے درگ میں نادرا رجسٹریشن سنٹر قائم کردیا گیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ اب قبائلی علاقے کے مکینوں کو گھر کی دہلیز پر شناختی کارڈ اور دیگر دستاویزات کا حصول ممکن ہوسکے گا،ماضی کے حکمرانوں نے جان بوجھ کر پسماندہ علاقوں کو ترقی کے سفر میں پیچھے رکھا۔
عثمان بزدار نے مزید کہا کہ قبائلی علاقوں کو سابق دور میں یکسر نظر انداز کیا گیا ،مگر اب وزیر اعظم کی قیادت میں تحریک انصاف کی حکومت کا پسماندہ علاقوں کی ترقی پر پورا فوکس ہے،ترقی کے سفر میں پیچھے رہ جانے والے علاقوں کو آگے لےکر جانے کا وقت آگیا ہے ۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔